پی ٹی آئی رہنما راجہ ماجد ستی پر فائرنگ، ملزمان گاڑی چھین کر فرار

Apr 16, 2023 | 20:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں آئے روز کوئی نہ کوئی ان ہونی ہو نے لگی ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور کی کار حادثہ میں موت کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما راجہ  ستی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا  واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی پی 17 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ماجد حسین ستّی شیخ رشید کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈِنر سے واپس گھر کی طرف جارہے تھے،راجہ ماجد ستّی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور ساتھ ہی ویگو گاڑی  چھین کر فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ آئی جے پی روڑ پر پیش آیا، پولیس موقعہ پر پہنچ گئی واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعہ آسلام آباد یا راولپنڈی پولیس کی حدود میں پیش آیا اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔