(24 نیوز)سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں، عمران خان پاکستان چھوڑ دیں یہاں پر آپ کی کوئی ادارہ حفاظت نہیں کر سکتا، وطن عزیز کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے، لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ، قومی خزانہ برباد کرنے والے اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔
شرقپور شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ کے اندر کسی کی مخالفت نہ کی جائے، عراق اور لیبیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں، چیف جسٹس کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے اس پر توہین عدالت نہیں لگ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما راجہ ماجد ستی پر فائرنگ، ملزمان گاڑی چھین کر فرار
انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ،پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک سے انتخابی مہم چلائیں۔ اگر عمران خان کو جانی نقصان پہنچایا گیا تو خدشہ ہے ملک ٹوٹ جائے گا۔ اس وقت مذہبی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی کی عمران خان کو حمایت حاصل ہے لیکن پی ڈی ایم ان پر آئے روز مقدمات درج کروا رہے ہیں۔
ملک کی بد ترین صورتحال سے نکلنے کا واحد حل قومی اسمبلی تحلیل کر کے فوری عام الیکشن کروا دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ،خزانہ خالی کرکے خود مزے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے ،خورشید شاہ