(24 نیوز )تیونس کے پروفیشنل فٹبالر ’’نائزر ایسوئی ‘‘نے احتجاج کے دوران خود کو آگ لگالی۔
تفصیلات کے مطابق فٹبالر ’’نائزر ایسوئی ‘‘نے اپنے ملک کو ’’پولیس سٹیٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا تھا، تیونس کے پروفیشنل فٹبالر نے احتجاج کے دوران خود کو آگ لگالی،جس سے ان کی موت واقع ہوگئی،انھوں نے اپنے ملک کو ’پولیس سٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا تھا،انھیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ انتقال کرگئے،نائزر کی عمر 35 برس تھی، ان کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کی گئی، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
تیونس کے پروفیشنل فٹبالر نے خود کو آگ لگا لی ، وجہ کیا بنی ؟جانیے
Apr 16, 2023 | 22:22:PM