اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام، شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاندانہ گلزار پر الزام ہے کہ وہ ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلا رہی ہیں ،شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد کے ایمن تھانہ میں بھی مقدمہ درج ہے ۔
شاندانہ گلزار عادل راجہ کے ساتھ ملکر اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں بھی نامزد ہے ،لاہور سے گرفتار واصف کاظمی نے بھی اعترافی بیان میں شاندانہ گلزار کا نام لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی