امریکا میں پہلی بار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا میں پہلی بار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔
ٹرمپ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے سٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اُس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے،تاہم اب جیوری فیصلہ کرےگی کہ ٹرمپ نےمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نےاداکارہ کوایک لاکھ 30 ہزار ڈالر چُھپا کرتو نہیں دیے؟
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے،جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔