خیبرپختونخوا میں بارش سے تباہی، خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

Apr 16, 2024 | 09:58:AM
خیبرپختونخوا میں بارش سے تباہی، خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقہ اپردیر میں دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جہاں بارشوں کے باعث مکانات اور دیواریں گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے  مطابق اپردیر  میں  بارشوں سے ڈوگدرہ،گریال،روخان اور شرینگل میں متعدد مکانات زمین بوس ہوگئی، جبکہ مکانات اور دیواریں گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ڈوگدرہ، ہاتن درہ اور عشیرئی کی رابطہ سڑکیں بند کردی گئی۔

انتظامیہ  نے  احتیاط کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہےکہ متعدد سڑکوں پر ابھی بھی  لینڈنگ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ دیرکمراٹ شاہراہ روندیش اور برتو کے مقام پر پی کے ایچ اے مشینری کے ذریعے صاف کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سےقرض توسیع پروگرام پربات چیت کاپلان ہے:وفاقی وزیرخزانہ