اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

Apr 16, 2024 | 10:18:AM
اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر تیزی کے بعد منفی اختتام ہو گیا،100 انڈیکس 60 پوانٹس کی کمی سے کاروبار کا اختتام ہوا،100 انڈیکس 70ہزار 483 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 71ہزار 92 کی نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے تمام سیکٹرز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی جارہی ہے،   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان رہا،ہنڈرڈ انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے,کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔