سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر عملدرآمد ، انتظامیہ متحرک
روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 7لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا,سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراطلات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا۔
لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ سستی روٹی پر نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا، سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور اس حوالے سے حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ دور گیا جب منصوبے کاغذوں میں بنتے تھے، مریم نواز کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، جون میں ائیر ایمبولینس فعال ہوجائے گی، ٹریننگ شروع ہوگئی ہے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس کا حصہ بنیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے مگر کوئی کارکردگی نہیں، صرف اپنے لیڈر کی جوتی پر 804 لکھ رکھا ہے،صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق کہا کہ وہ 800 والا سوٹ پہنتی ہیں کسی کو یقین کرنا ہے تو کرے نہیں کرنا نہ کرے، مریم نواز اپنی زندگی میں بہت تبدیلی لاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک سے اہم خبر آ گئی
دوسری جانب کمشنر لاہور کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 7لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کیخلاف ورزی پر میں 72ایف آئی آرز درج جبکہ تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔