(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خدیجہ شاہ کو 17 اپریل کو پیش کیا جائے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم ہیں:اسحاق ڈار
عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کررکھا ہے، جبکہ خدیجہ شاہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔