عامرخان کا جعلی ویڈیو بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکارعامرخان نے جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اداکار عامرخان کی سیاسی جماعت کی تشہیری مہم کی جعلی ویڈیو سامنے آگئی، جس کے بعد عامر خان کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔
عامر خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اداکار نے اپنے 35 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران کبھی کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں،عامرخان نے ماضی میں متعدد بار عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی مہم میں حصہ لیا ہے تاہم ان کی کبھی بھی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سراسر جعلی ہے، عامر خان نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے اور جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے سائبر کرائم سیل ممبئی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلال عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل
آرٹیفیشل انٹلیجنس ( اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو میں عامرخان کے 10 سال پرانے ٹی وی شو کے کلپس استعمال کیےگئے ہیں۔