پرویز الٰہی کا اہم کارڈیک ٹیسٹ تھیلیم سکین کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بابر شہزاد)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا تھیلیم سکین ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کا تھیلیم سکین آئندہ ہفتے پمز کارڈیک سنٹر میں ہو گا، تھیلیم سکین سے پرویز الٰہی کے دل کی اندرونی حالت جانچی جائے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ پرویز الٰہی کے مزید ایک ہفتہ پمز میں زیرعلاج رہنے کا امکان ہے، پرویز الٰہی کی شوگر، بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے جبکہ پسلیوں کے درد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سعودیہ کو پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش