سابق وزیر اعظم نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے تندور پر پہنچ گئے

Apr 16, 2024 | 17:29:PM

This browser does not support the video element.

(راؤ دلشاد) سابق وزیر اعظم اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف اپنی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے ہمراہ  روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوامی تندور پر پہنچ گئے۔
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعلی مریم نواز کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں، نوازشریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی، روٹی کی قیمت معلوم کی جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم  اور وزیراعلی پنجاب کواپنے درمیان  دیکھ کر عوام نےخوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا، لیگی قائد ین نے  عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی، نوازشریف نے   شہریوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پورکی سانحہ9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور

مزیدخبریں