ورک لوڈ یا خراب پرفارمنس؟ میکسویل نے آئی پی ایل فرنچائز سے آرام مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کھیلتے گلین میکسویل پر ورک لوڈ، خراب پرفارمنس اور گرتے ٹیم مورال کا خطرہ منڈلانے لگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا خواب آنکھوں میں سجائے اسٹار آل راؤنڈر نے لیگ انتظامیہ سے آرام مانگ لیا۔
بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے لیڈنگ لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے لگی، 7 میں سے 6 میچ ہار کر ٹیم 10 ویں نمبر پر براجمان ہے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کی اپنی پرفارمنس بھی اچھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’شکریہ محسن نقوی! اپنے ملک کیلئے۔۔۔‘‘ عثمان خان کی محبت بھری پوسٹ وائرل
خراب پرفارمنس، ورک لوڈ اور ٹیم کے گرتے ہوئے مورال کے باعث آسٹریلوی آل راؤنڈر نے ٹیم انتظامیہ سے عدم شرکت کی اپیل کر دی، وہ کچھ آرام سے ورک لوڈ کم کرتے ہوئے فارم میں واپس آنا چاہتے ہیں تا کہ رواں برس جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی بھرپور نمائندگی کر سکیں۔