(روزینہ علی) آفات سے نمٹنے کے لئے این ڈی ایم اے اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے آفات کے تدارک نمٹنے اور تیاری کے تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کے خط پر دستخط کیے، دستخط کی تقریب انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کاجے یو آئی سے رابطہ، اندر کی خبر آ گئی
شبنم بلوچ، کنٹری ڈائریکٹر، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی اور ڈائریکٹر پلانز این ڈی ایم اے رضا اقبال نے مفاہمتی خط پر دستخط کیے، اس معاہدے کے تحت مقامی آبادیوں کو آفات سے پیشگی تیاری اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلانز میں مدد ملے گی۔