(اویس کیانی)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے،بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،اضافے کی درخواست مارچ 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ،نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی ،سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرافیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرے گا،فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی ،اپریل کے بلزمیں فروری 2024کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا گیا،
اپریل کے بلز میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پرتقریبا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری ،معاہدوں پر دستخط کب تک متوقع؟ اہم خبر آ گئی