2025 میں پاکستان کی شرح نمو کتنی رہے گی ؟ آئی ایم ایف نے حیران کن اعدادوشمار جاری کر دیئے

Apr 16, 2024 | 19:54:PM
2025 میں پاکستان کی شرح نمو کتنی رہے گی ؟ آئی ایم ایف نے حیران کن اعدادوشمار جاری کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)  نےموجودہ سال پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ آئندہ سال یعنی 2025 میں یہی شرح 3.5 فیصد تک رہنے کی نوید سنائی گئی ہے ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی  شرح نمو ( گروتھ ریٹ ) سال 2024 میں محض 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ، مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں مہنگائی 24.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہےجبکہ 2025 میں پاکستان میں مہنگائی 12.7 رہنے کا امکان ہے ۔


علاوہ ازیں سال 2024 میں  پاکستان میں بے روزگاری کی شرح  8 فیصد تک رہنے کی جبکہ آئندہ برس( 2025)  پاکستان میں بے روزگاری کم ہوکر 7.5 فیصد ہوجائے گی،پاکستان کی کلیدی اقتصادی متغیرات(  Key  Economic Variables  ) میں ظاہری تبدیلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کی رپورٹ معاشی اعتبار سے انتہا ئی ضروری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری، درخواست نیپرا کو موصول