(روزینہ علی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ فخر، رضوان یا بابر، صائم کون اوپن کرےگا؟ 18 اپریل کو معلوم ہوجائےگا، روٹیشن پالیسی کو اپناتے ہوئے بابراعظم کو بھی آرام دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس باؤلر، بیٹرز باصلاحیت ہیں، پاکستان کا ٹاپ آرڈر کافی مضبوط ہے، محمدعامر ، عمادوسیم کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی، نیوزی لینڈ کا سکواڈ نیا ہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ٹیلنٹ کافی جلدی سامنے آجاتاہے،ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، نیوزی لینڈ کی بی یا سی ٹیم نہیں کہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سکرونٹی کمیٹی سمیت پی سی بی کے 13 اہم عہدیداران فارغ، کون کون شامل؟ جانیے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا فائنل ، سیمی فائنل کھیلا، چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے بعد بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتے، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کرسکتے، بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی، باؤلنگ بیٹنگ کے پلان پر کام جاری ہے، کھلاڑیوں کو بولا کہ 6 جون کو پہلا ورلڈکپ کا میچ کھیلیں تو ہمارا بہترین سکواڈ ہو۔
کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے پلیئرز ہیں جو مستقل میں بڑے ریکارڈ بنا سکتے ہیں، ہوسکتاہےکہ بابراعظم کو آرام دیا جائے
ایسا نہیں کہ بابراعظم یا کوئی کھلاڑی آرام نہیں سکتا، روٹیشن پالیسی کو مدنظر رکھ کر پلیئنگ الیون بنائی جائےگی، بارش کے باعث دو اسپنرز کے ساتھ بھی جایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹاپ ٹیموں کا آج کل پہلے بیٹنگ کرنے کا اوسط اسکور 170 ہے، پاکستان کا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوسط اسکور 160 کے اس پاس ہےمجھے عامرجمال بہت پسند ہے، باصلاحیت ہے، پی ایس ایل، دورہ آسٹریلیا پر عامرجمال کو کھیلتے دیکھا، کمال کھیلا، عامرجمال جینوئن آل راؤنڈر ہیں، پاکستان کو پلئیرز بنانے پڑیں گے، جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہے، صبر کرنا پڑےگا۔
بیٹنگ آڈر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کون اوپننگ کرےگا، فخر رضوان بابر صایم کون اوپن کرےگا؟ 18 اپریل کو معلوم ہوجائےگا، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں، کوئی انجری نہیں، میں نے بھی سنا ہے کہ شاہین آفریدی پہلا نیچ نہیں کھیلیں گے، ایسا کچھ فیصلہ نہیں ہوا، کاکول کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ سے مطمئن ہیں۔