سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اقتصادی ترقی کیلئے بھی حمایت کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان اور پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی اور سعودی عرب کے وزرائے خزانہ کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سعودی وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری سمیت پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے ، دونوں اطراف نے دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا، سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرے گا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار