8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.90 فیصد کی کمی،ادارہ شماریات

Apr 16, 2025 | 00:03:AM
8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.90 فیصد کی کمی،ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ادارہ شماریات نےبڑی صنعتوں کےپیداوار کا ڈیٹا جاری کردیا،رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.90 فیصد کی کمی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 3.51 فیصد کمی ہوئی،جنوری  کےمقابلے فروری 2025میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 5.90  فیصد کم ہوئی ،جولائی تا فروری ٹوبیکو کی پیداوار میں 19.8 اور ٹیکسٹائل 1.78فیصد اضافہ ہوا اس مدت میں ملبوسات کی پیداوار میں 8.6 اور آٹو موبائل میں 43.3  فیصد اضافہ ہوا، اس مدت میں کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 4.56 فیصد بڑھی ،8 ماہ میں  فرنیچرکی پیداوار میں  فیصد 61.1 کی کمی ہوئی، اسی مدت میں مشنری اورآلات کی پیداوار میں 28.15  فیصدکی کمی رکارڈ،جولائی تا فروری فرٹیلائزر، کیمیکلز،آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں کمی ہوئی جبکہ اسی مدت میں لکڑی اورالیکٹریکل مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی PTIنےسلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی،اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت