آج سے 20 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Apr 16, 2025 | 09:03:AM
آج سے 20 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج سے 20 اپریل کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

محکمہ مو سمیات کے مطا بق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

 18 اور  19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔