نصرت فتح علی خان “دولہے کا سہرا" ریکارڈ کرواتے  وقت کیوں روئے تھے؟

Apr 16, 2025 | 11:03:AM
نصرت فتح علی خان “دولہے کا سہرا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گیت نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان مشہور گانا "دولہے کا سہراسہنانالگتاہے" ریکارڈ کرواتے ہوئے مسلسل روتے رہے تھے۔

سمیر انجان نے حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ا ماضی کے دلچسپ قصّے سنا کر اپنے شوبز کیریئر کی سنہری یادوں کو تازہ کیا۔

سمیر انجان نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ہم موسیقی کے سیشن شروع کرنے سے پہلے نصرت فتح علی خان، مدھن موہن اور دیگر لیجنڈ گلوکاروں کو سنتے تھے تاکہ ہمارا کام بہتر ہو سکے۔

 بھارتی گیت نگار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے نصرت فتح علی خان ممبئی تشریف لائے اور میں اس وقت فلم"دھڑکن" کے گانے لکھ رہا تھا،ہمیں ان سے ملنے کا موقع بھی ملا تو ندیم شرون نے ان سے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہماری فلم کے لیے کوئی گانا گاتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہو گی۔

سمیر انجان نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کو گانا ریکارڈ کروانے کے لیے راضی کرنا کافی مشکل کام تھا کیونکہ وہ کسی دوسرے ملک کی انڈسٹری کے لیے کام کرنے کے لیے آسانی سے راضی نہیں ہوتے تھے لیکن ندیم شرون کا کام اُنہیں پسند تھا اس لیے اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے آپ کا گانا سنوں گا اگر مجھے پسند آیا تو پھر ریکارڈ کرواؤں گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کو ہمارا گانا پسند آیا اور وہ ریکارڈ کروانے کے لیے راضی ہو گئے،جب نصرت فتح علی خان گانا ریکارڈ کروا رہے تھے تو جیسے ہی وہ گانے کے یہ بول "میں تیری بانہوں کے جھولے میں پلی بابل" گانے لگتے اُنہیں رونا آ جاتا اور ریکارڈنگ دوبارہ شروع کرنی پڑتی،جب ریکارڈنگ کے دوران اُنہیں مسلسل رونا آتا رہا تو ہم نے ان سے بریک لینے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں:درِفشاں سلیم کی مرون ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں

اُنہوں نے مزید بتایا کہ نصرت فتح علی خان نے بریک لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہی میں یہ گانا ریکارڈ کرواؤں گا تو میرے تمام جذبات اس میں ہوں گے۔

سمیر انجان نے یہ بھی بتایا کہ نصرت فتح علی خان نے گانا ریکارڈ کروانے کے بعد ریکارڈنگ کے دوران بہت زیادہ جذباتی ہونے اور رونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں یہ گانا ریکارڈ کروا رہا تھا تو بار بار میرے ذہن میں میری بیٹی کا خیال آ رہا تھا۔