وزیراعلیٰ پنجاب  نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی

Apr 16, 2025 | 11:32:AM
وزیراعلیٰ پنجاب  نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔

لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔

پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے: مریم اورنگزیب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کی ضرورت تھی، فورس ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عزم کی عکاسی ہے، پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی گورنمنٹ اور ادوار میں تحفظ ماحولیات پر کسی نے کام نہیں کیا، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ای پی اے کو شاباش دینا چاہتی ہوں، اس محکمے میں وسائل دینا بھی بہت بڑی بات ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کو ایک سال میں عملی جامہ پہنایا گیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ماحولیاتی تحفظ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، ماحولیاتی تحفظ فورس جدید آلات سے لیس ہے۔