بجٹ  26-2025 : سالانہ 6 لاکھ آمدن پرٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز

Apr 16, 2025 | 12:00:PM
بجٹ  26-2025 : سالانہ 6 لاکھ آمدن پرٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا،بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویزنہیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں،ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور پاکستان سے ڈیڑھ سال میں 24 لاکھ سے زائد مہاجرین افغانستان واپس پہنچے، آئی او ایم

آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کی گئیں تجاویز میں پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والوں کیلئے سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی،انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی۔

بجٹ میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن کے سلیب میں ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔