اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی،ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ژالہ باری کا آغاز بغیر بارش کے ہوا جس کے بعد میں بارش بھی شروع ہو گئی،ژالہ باری میں اولوں سے زمین سفید ہو گئی،گرنے والے اولوں کا سائز کرکٹ اور گالف کی گیندوں کے برابر تھا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا،ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سابق چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شیخ امجد رشید کی 83ویں سالگرہ