اگر میرا یہ کہنا کہ ’کنگ کرلے گا‘ کسی کو برا لگا تو اس پر معذرت کرتا ہوں: حسن علی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ہم نے ہی کنگ بنایا اور ہم ہی اس کو گراتے ہیں اور اگر میرا یہ کہنا کہ ’کنگ کرلے گا‘ کسی کو برا لگا تو اس پر معذرت کرتا ہوں۔
کراچی میں کنگز اور قلندرز کے درمیان میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں حسن علی ایک بار پھر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے ۔حسن علی نے کہا کہ’بابر اعظم ہمارا ہی پراڈکٹ ہے اور ہم اس کے پیچھے پڑے ہیں، اگر میں کہوں کہ کنگ رن نہیں کرے گا اور اس سے وہ رنز کرنے لگ جائے تو میں آج یہی بات کردیتا ہوں، اگر میرا یہ کہنا کہ کنگ کرلے گا کسی کو برا لگا ہے تو میں اس پر معذرت کرتا ہوں لیکن میرا بیان آج بھی یہی ہے کہ بابر ہمارا بہترین پلیئر ہے اور وہ کم بیک کرے گا‘۔
جب حسن علی سے پوچھا گیا کہ تنقید کے نشتر کھلاڑیوں پر کتنا اثر کرتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر اصلاح کیلئے تنقید ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں لیکن جب پرسنل اٹیک ہو اور فیملی پر بات ہو تو کوئی ایسا پلیئر نہیں جس کو یہ برا نہ لگتا ہو‘۔
یہ بھی پڑھیں:مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست جاری،صارفین کس کمپنی کا فون ڈھونڈتے رہے؟دلچسپ خبر
انہوں نے کہا کہ ’اکثر اوقات پلیئرز فیلڈ پر ہوتے ہیں اور تماشائی پیچھے سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، ابھی نیوزی لینڈ میں بھی خوشدل کے ساتھ ایسا ہوا، اندازہ ہے کہ جب آپ ایک پبلک فگر ہوتے ہیں تو لوگ ہر جگہ پیچھے ہوتے ہیں، ہمارا کام اپنی کارکردگی پر فوکس رکھنا ہے اور بس یہی کرسکتے ہیں کہ اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو خاموش کرائیں‘ ۔
ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ ’ اب بھی خواہش ہے کہ کم بیک کروں کیوں کہ میں اب بھی جوان ہوں، میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور اگر پرفارمنس دیں گے تو پاکستان کی نمائندگی کا موقع ضرور ملے گا ‘۔
لاہور قلندرز سے کراچی کنگز کی شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’کنگز نے بیٹنگ میں غلطیاں کی، کچھ شاٹس غلط کھیلے جس کی وجہ سے پارٹنرشپس نہیں لگ سکیں، ٹیم میٹنگ میں اس پر بات کریں گے کہ پرفارمنس میں تسلسل کیوں نہیں رہ سکا، امید ہے اگلے میچز میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی‘۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے اہم ملک میں داخلے پر پابندی عا ئد