صاحبزادہ فرحان کوہلی،شبھمن،بٹلر اور گیل کی فہرست میں شامل،بابراعظم پیچھے رہ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلی جارہی ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیر (14 اپریل) کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فرحان نے سنچری بنا کر ایک بڑا عالمی ریکارڈ برابر کر کے تاریخ رقم کردی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی صاحبزادہ فرحان کی شاندار پرفارمنس کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے حال ہی میں ختم ہوئے نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں اپنی شاندار فارم کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ 29 سالہ فرحان نے سال کی چوتھی ٹی ٹوینٹی سنچری صرف 52 گیندوں پر بنائی۔ اس اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے بابر اعظم کی ٹیم کے خلاف بورڈ پر 243 کا بڑا اسکور درج کردیا ۔
Well played @RealSahibzada ????
What a knock! Mazza a gaya ????????????#IUvPZ #HBLPSLX pic.twitter.com/6b9VMMMhXJ
— Islamabad United (@IsbUnited) April 14, 2025
میڈیا رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کرالیا ہے اور ایک سال میں چار ٹی ٹوینٹی سنچریاں بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس پاکستانی کھلاڑی نے 9 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اب فرحان بھارتی اسٹار ویرات کوہلی، شبھمن گل، انگلینڈ کے جوس بٹلر اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان سب کے پاس ایک سال میں 4 ٹی ٹوینٹی سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ نیز انہوں نے بابراعظم کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 2019 اور 2023 میں تین تین سنچریاں بنائی تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل،چنئی سپر کنگز نے شیخ رشید کو میدان میں کیوں اتارا،وہ کون ہے؟