سرمایہ کاری درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے، مگر ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے،شہباز شریف

Apr 16, 2025 | 19:18:PM
 سرمایہ کاری درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے، مگر ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے،شہباز شریف
کیپشن: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (ACCA) کے 7 رکنی وفد کی عالمی چیف ایگزیکٹیو ہیلن برانڈ (Helen Brand OBE) کی سربراہی میں ملاقات
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فِچ کی جانب سے پاکستان کی سرمایہ کاری درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے، مگر ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (ACCA) کے 7 رکنی وفد کی عالمی چیف ایگزیکٹیو ہیلن برانڈ (Helen Brand OBE) کی سربراہی میں ملاقات کی ،ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، احد خان چیمہ، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا. 

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ رب العزت نے اسے نوجوان اور  باصلاحیت افرادی قوت سے نوازا ہے،پاکستان کی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر اور تربیت سے لیس کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے. 

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی اور گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے،عالمی سطح پر پاکستانی افرادی قوت کی مسابقت میں بہتری کیلئے ایسوسی ایشن نئی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،حکومت پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی. 

اس موقع پر وزیرِ اعظم نےمتعلقہ حکام کو ایسوسی ایشن سے تعاون میں اضافے اور مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مذاکرت کی ہدایت بھی کیں۔

دوسری جانب  وفد نے وزیرِ اعظم کو اے سی سی اے کی پاکستان میں تاریخ اور ملکی معیشت کہ ترقی کیلئے اسکے کردار پر روشنی ڈالی، وفد نے بتایا کہ اے سی سی اے کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 13 ہزار ارکان دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں جبکہ 40 ہزار طلباء و طالبات اس وقت ممبرشپ کے حصول کیلئے زیر تعلیم ہیں،وفد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اے سی سی اے ارکان کو ماسٹرز کی ڈگری کی ایکولینس دینے پر شکریہ ادا کیا،وفد نے پاکستان کے گرین اکانومی ٹرانسفارمیشن پلان میں بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا. 

 وفد نے بتایا کہ ایسوسی ایشن دنیا کے پائیدار مستقبل، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ، اکاؤنٹینسی و آڈٹ کے شعبے میں جدت، کارپوریٹ شعبے میں خدمات کی آوٹ سورسنگ و دیگر جدید اقدامات کیلئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کی ترقی کے حوالے سے کامیابیوں پر حکومتی ٹیم کی تعریف کی، وفد نے حکومت کے محصولات میں اضافے، نظام میں شفافیت کیلئے اقدامات اور استعداد میں اضافے کیلئے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. 

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نےچینی مصنوعات پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا