روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں کمی 

Apr 16, 2025 | 19:54:PM

(اشرف خان)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے سے کم ہوکر 280.46 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ماہرین کاکہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات کی رقم آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 755  پوائنٹس کے کمی سے 116020 کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 117424 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی،100 انڈیکس کی کم ترین سطح 115776 پوائنٹس رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 116775 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ بجٹ : تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مزیدخبریں