طوفانی بارش اور ژالہ باری سے آئیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر، بجلی فراہمی تعطل کا شکار

Apr 16, 2025 | 21:28:PM
 طوفانی بارش اور ژالہ باری سے آئیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر، بجلی فراہمی تعطل کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث آئیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم شدید متاثر ہوا،متعدد مقامات پر بجلی کے کھمبوں کے گرنے اور تاروں کے ٹوٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے،شہر اقتدار میں بجلی فراہمی تعطل کا شکارہے۔

پیشتر 11 کے وی فیڈرز پر بوجہ سیفٹی فالٹ اور ٹرپنگ بجلی کی فراہمی میں تعطل پیش آیا ،متاثرہ فیڈرز میں گولڑہ ،پی ایچ اے، پیر مہر علی شاہ، ایف ٹن مرکز، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن،سروس روڈ ،ایسٹ کریج فیکٹری، پتٹریاٹہ، اپر ٹوپہ اور پیر سوہاوہ ،شامل ہیں۔

مدینہ کالونی ایر پورٹ سوسائٹی سیکٹر فور نیو ریس کورس ابوبکر شکریال فیڈرز بھی متاثر علاقوں میں شامل ہیں،خیابان سر سید ،فیض آباد، کمیٹی چوک ،جاپان روڈ ،چونترہ 502، ورکشاپ سکھو ،سنگجانی  فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل کا شکار  ہے جبکہ شاہ اللہ دتہ مشین محلہ چپ بورڈ گوجر خان ڈومیلی سی او ڈی کالا فیڈرز بھی متاثر ہوئے۔ 

دوسری جانب ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ  آئیسکو آپریشن اور کنسٹرکشن ٹیموں نے قلیل وقت میں بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی ،آئیسکو چیف محمد نعیم جان بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،انہوں نے ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے مناسب فاصلے کو یقینی بنائیں،انفرادی ٹرانسفارمرز اور دیگر شکایات کے ازالے کے لئے تمام فارمیشنز متحرک ہیں۔ 

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز ہلپ رائن 118 کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبر 0519252933 مکمل متحرک ہیں،بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر آئیسکو انتظامیہ صارفین سے معزرت خواہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ،ملک کے مختلف علاقوں میں موسم شدید ہو گیا