ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل ایک روزہ دورہ  پر اسلام آباد پہنچیں گے

Apr 16, 2025 | 22:36:PM
ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل ایک روزہ دورہ  پر اسلام آباد پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: courtesy ANSA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر  زجارتو  کل ایک روزہ دورہ پاکستان پر  اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زجارتو کل اسلام آباد پہنچیں گے, ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت ایک وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے, پیٹر زجارتو کا دورہ پاکستان ایک روزہ ہو گا,وہ یہ دورہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع ہیں, دورے کے دوران پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعلقات, علاقائی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم میں بارش،آندھی اور ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق،19 زخمی