ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

Apr 16, 2025 | 23:23:PM
ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے،یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے،اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں : گوگو باکس کی قیمت میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان