منی لانڈرنگ سکینڈل۔شہبازاورحمزہ کیخلاف کیس کی سماعت4 ستمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورکی احتساب عدالت میں شوگر سکینڈل اور منی لانڈرنگ کے معاملہ پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت پرکیس کی سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے پر 4ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
بینکنگ جرائم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پیش ہوئے، عدالت کے باہر موجود پولیس نے لیگی رہنماؤں کےساتھ وکلاء کو اندر جانے سے روک دیا۔اس موقع پر وکلا نے احتجاج کیا، نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی عدالت کے باہر موجود تھیں۔ عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، ان کے جونئیروکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ ہماری جانب سے التوا کی پہلی درخواست ہے، آج کی سماعت ملتوی کی جائے، اس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کےالزام میں ایف آئی اے کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ نے فریقین کے وکلا کو آج کی سماعت میں بحث کےلئے طلب کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں جنگ ختم۔ آزادی کا مقصد حاصل کر چکے :ترجمان طالبان