(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے کیسز کو ٹارگٹ کر رہی ہے اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔اس اندھیر نگری کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے ہفتے وفاقی حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا جبکہ ان کو پتہ ہونا چاہیےعدلیہ اور حکومت کا الگ الگ کردار ہے۔حمزہ شہباز کی بینکنگ کورٹ کے بعد احتساب عدالت میں پیشی پرانہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں ایک ہی نوعیت کے دو کیسز میں پیشی ہوئی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اثاثوں والا کیس بنایا گیا، بدقسمتی سے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ سکینڈل۔شہبازاورحمزہ کیخلاف کیس کی سماعت4 ستمبر تک ملتوی