طالبان نے بگرام ائیر بیس کی جیل سے قیدیوں کو آزادکر دیا

Aug 16, 2021 | 11:53:AM

(ویب ڈیسک)طالبان نے کابل کے مضافات میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا۔

میڈیا پورٹس کے مطابق ایک روز قبل افغان حکومت کے حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے، تاہم افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

 دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا ۔ طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ آج افغان عوام اور مجاہدین کے لئے عظیم دن ہے۔ انہیں اپنی 20 برس کی قربانیوں اور جدوجہد کا پھل مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں جاری جنگ ختم ہوئی، ہم اپنے مقصد تک پہنچ چکے ہیں جو کہ اپنے ملک اور عوام کی آزادی تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں جنگ ختم۔ آزادی کا مقصد حاصل کر چکے :ترجمان طالبان
 

 

مزیدخبریں