نورمقدم قتل کیس۔۔ملزم ظاہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Aug 16, 2021 | 12:00:PM

 (24نیوز) نورمقدم قتل کیس کےمرکزی ملزم ظاہرجعفرکےجوڈیشل ریمانڈمیں 30اگست تک توسیع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو آج جیل سے بخشی خانےلایا گیا، روبکار عدالت میں جمع کروائی گئی اور روبکار کے ذریعےحاضری لگائی گئی۔ جج وجوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت نےملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور مقدم کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے  نور کا قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ سکینڈل۔شہبازاورحمزہ کیخلاف کیس کی سماعت4 ستمبر تک ملتوی
 

مزیدخبریں