افغانستان کی بدلتی صورتحال۔۔ملالہ کا فواد چودھری سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس میں انہوں نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی ۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔اس پروفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے بگرام ائیر بیس کی جیل سے قیدیوں کو آزادکر دیا