(24نیوز ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں رائج ہوگیا ،سندھ میں بھی کوشش جاری ہے کہ یکساں نصاب تعلیم رائج ہو۔
یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے آغاز کے حوالے سے ہونےوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ہمارے منشور کی تکمیل کا دن ہے، تبدیلی کے عمل میں کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔نئے نصاب کے عمل میں کئی مراحل سے گزرنا پڑا، یکساں نصاب تعلیم ایک بہت بڑا قدم ہے، یکساں نصاب نا انصافی ختم کرنے کی جانب ایک قدم ہے، مدرسے، سرکاری اور پرائیویٹ سکول کے بچے ایک ہی نصاب پڑھیں گے۔ شفقت محمود نےمزید کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سوچ ایک ہو، قدریں تو ایک ہوں، جرمن، انگلینڈ، چین سمیت سب سے یکساں نصاب بنایا ہے، یکساں نصاب کے نفاذ میں دشواریاں ہیں، پہلے نصاب سرکاری سکولوں کیلئے بنتے تھے، جو مدارس اور نجی سکول رائج نہیں کرتے تھے۔کوشش کریں گے کہ تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب کو بہتر انداز میں پڑھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: انجنیئرز کی ڈگری حاصل کرنیوالے نوجوانوں کیلئے خوشخبری