افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں۔۔ وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہیں، دوسری قوم کے کلچر کو اپنانا ذہنی غلامی کی مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کے اجرا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ 2 حصوں میں تقسیم تھا، ہم نے بڑا ظلم کیا کہ آزادی کے بعد ایک نصاب نہیں لائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انگریزوں نے حکمرانی کیلئے 2 طبقات بنا دیئے تھے، جب بڑا قدم اٹھاتے ہیں تو کشتیاں جلا کر آگے بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی زندگی تاریخ کا حصہ ہے، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں سیرت النبی پڑھائی جائے گی، بچے کامیابی کیلئے بل گیٹس کی کتابیں پڑھتے ہیں، علامہ اقبال سب سے بڑے مسلمان اسکالر تھے، صرف تعلیم کافی نہیں اس کے ساتھ انسانیت بھی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں آج گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑے مسئلے ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت اور اخلاقیات بھی ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے انٹر ٹیسٹ لازمی قرار