شاہ محمود سے افغان وفد کی ملاقات۔۔اہم امور پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اہم امور پربات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افغان سیاسی قیادت کا اعلیٰ سطح کا وفد دفتر خارجہ پہنچاجہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے، ہمارا حتمی مقصد پر امن، متحد، جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے، ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پر امن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں، نہیں چاہتے افغانستان میں بد امنی ہو اور ہمسایہ ممالک متاثر ہوں، امن مخالف عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنا ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا مزہد کہنا تھا کہ عالمی برادری واضح طور پر افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے، افغان قیادت کیلئے لازم ہے کہ وہ اس تاریخی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےافغانستان کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کریں۔ افغانستان کی حتمی منزل کے حصول میں افغان معاشرے کا ہر طبقہ یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے تعاون اور اقتصادی معاونت کی فراہمی کیلئے آگے بڑھے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں جنگ ختم۔ آزادی کا مقصد حاصل کر چکے :ترجمان طالبان