چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاانکار۔۔ اعلامیہ پھر بھی جاری

Aug 16, 2021 | 13:38:PM
 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاانکار۔۔ اعلامیہ پھر بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے انکار کے باوجود حلف برداری کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حلف برداری کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس پاکستان کل صبح 9 بجے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیں گے۔
 وفاقی حکومت پہلے ہی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ایڈہاک تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر چکی ہے۔
 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ کا حلف نہیں لیں گے۔ احمد علی شیخ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس برقرار رہیں گے۔
 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خطوط میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا مستقل جج بننے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں

یہ بھی پڑھیں:صدارتی محل پر قبضے کے بعد طالبان کو نئی ہدایات جاری