کابل ہوائی اڈے پر امریکی فورسز کی ہوائی فائرنگ۔۔ پانچ افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی اڈے پرعوام کو منتشر کرنے کیلئے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں افراتفری سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کا ہجوم کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر جمع ہو گیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس افراتفری میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہوائی اڈے کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
صبح سے پروپیگنڈہ جاری ہے کہ اسٹوڈنٹس کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ کر رہے ہیں جبکہ کابل ائیرپورٹ پر نہتے لوگوں پر فائرنگ کرنے والے امریکی ہیں ناکہ اسٹوڈنٹس
— Nauman Shahzad (@nomi630) August 16, 2021
عوام کے جم غفیر نے جب کابل ائیرپورٹ کا رخ کیا ۔1/2#Talibans #Kabul pic.twitter.com/US2akbLYon
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ جس افغان فوج کو انہوں نے گذشتہ بیس برس سے تربیت دی ہے اور انہیں اسلحے سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگا سکا۔
یہ بھی پڑھیں:صدارتی محل پر قبضے کے بعد طالبان کو نئی ہدایات جاری
کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی فائرنگ ۔۔۔۔۔ مسافروں کی ہلاکت کی اطلاعات pic.twitter.com/IPNziHcgoS
— زبانِ خلق (@CivilSupermacy) August 16, 2021