( مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی اڈے پرعوام کو منتشر کرنے کیلئے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں افراتفری سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند افراد کا ہجوم کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر جمع ہو گیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس افراتفری میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہوائی اڈے کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ جس افغان فوج کو انہوں نے گذشتہ بیس برس سے تربیت دی ہے اور انہیں اسلحے سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگا سکا۔
یہ بھی پڑھیں:صدارتی محل پر قبضے کے بعد طالبان کو نئی ہدایات جاری
کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی فائرنگ ۔۔۔۔۔ مسافروں کی ہلاکت کی اطلاعات pic.twitter.com/IPNziHcgoS