قوم مہنگائی، بیروزگاری کی آگ میں جل رہی ہے:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا، یہ تین سال میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں۔ عمران صاحب بھول گئے عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے۔عمران صاحب آٹا چینی دوائی توسستی قیمت پر عوام کو فراہم کرنہ سکے، ہر صبح کا آغاز اور ہر شام کا اختتام ایک نئے جھوٹ پر کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کاغذ لہرا کر میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا، شہباز شریف کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف مقدمات میں اثرانداز ہونے کی ہر کوشش کر رہے ہیں،حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کر رہی ہے، تین سال گزر گئے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بے شرم سیاسی انتقام جاری ہے،قوم معاشی بدحالی کی آگ میں اور عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں, شہبازشریف کے خلاف نئے مقدمات اور نوٹس عمران صاحب کے خوف کی علامت ہیں ۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب اور ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ بھاگ جاتے ہیں، حکمران اپنی چوری چھپانے کے لئے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔مخالفین کی تمام سازشوں کے باوجودمسلم لیگ ن کو عوام کے دلوں سے نہ نکالا جاسکا۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ سکینڈل۔شہبازاورحمزہ کیخلاف کیس کی سماعت4 ستمبر تک ملتوی