شلپاشیٹھی کا عوامی تقریب سے خطاب۔۔کیا باتیں کیں ؟ جانیے

Aug 16, 2021 | 16:19:PM
شلپاشیٹھی کا عوامی تقریب سے خطاب۔۔کیا باتیں کیں ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی بزنس مین راج کندرا کی فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔

 تفصیلات کے مطابق شلپا شیٹھی نے حال ہی میں وی فور انڈیا کووڈ فنڈرائزر نامی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کے دوران شلپا شیٹھی نے پہلے سانس لینے کی مشقیں کیں اور بعد ازاں منفی خیالات پر قابو پانے سے متعلق گفتگو کی۔منفی خیالات پر قابو پانے کے لئے اداکارہ نے اپنی سانسوں کو کنٹرول کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
 شلپا شیٹھی نے تقریب کے شرکا کو مشکل وقت کے دوران یوگا کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا اور ساتھ ہی وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے، سماجی دوری اختیار کرنے اور ویکسین لگوانے پر بھی زور دیا۔
 یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد