(24 نیوز)ازبک ایئر ڈیفنس نے افغان فوجی طیارے کو مار گرایا۔
ازبک وزارت دفاع نے کہاہے کہ ازبک ایئرڈیفنس فورسز نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ازبکستان میں داخل ہونے والے افغان فوجی طیارے کو مار گرایا،طیارے کا ملبہ افغانستان کیساتھ ازبک سرحدی علاقے میں گرا۔
ترجمان ازبک وزارت دفاع کاکہناہے کہ ازبکستان ایئر ڈیفنس فورسز نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغان طیارے کو داخلے سے روکا۔ان کاکہناتھا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے معلوم نہیں ہو سکا۔ازبک وزارت دفاع کاکہناہے کہ طیارے کے پائلٹ نے کود کر جان بچائی ۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ازبکستان نے سرحد عبور کرنے والے 84 افغان فوجیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان صدر اشرف غنی لاپتہ ہو گئے