بھار تی فضاﺅں میں تیرتے غباروں پر”I LOVE PAKISTAN“کے نعرے

Aug 16, 2021 | 19:38:PM

  (24نیوز) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی فضاﺅں میں رنگ برنگ غبارے تیرتے ہوئے دکھائی دیے جن پر”I LOVE PAKISTAN“ کے نعرے درج تھے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ غبارے ریاست میں ضلع منڈی کے علاقے بھنگلیدا میں پائے گئے۔ بھارتی پولیس کی افسر ایس پی شالنی اگنی ہوتری نے بتایا کہ گاﺅں کے ایک شخص نے یہ غبارے دیکھے اورمقامی پنچایت کے سربراہ کو مطلع کیاجس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اورغباروں کو اپنی تحویل میں لیا۔
 انہوں نے کہا کہ پولیس کیس کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے کہ غبارے یہاں کیسے پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ ا شنا شاہ نے یوم آزادی پر اقلیتوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے بڑا اعلا ن کر دیا

مزیدخبریں