(24 نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان مندوب نے کہاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ ہے،طالبان افغانستان میں اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے ،ہم اسلامی امارات کے قیام کو قبول نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے،سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت بھارت کررہاہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغانستان میں فریقین سے اپیل ہے وہ تحمل سے کام لیں ، خوشی ہے طالبان اقوام متحدہ اداروں کیساتھ احترام سے پیش آئے ۔
افغان مندوب نے کہاہے کہ افغانستان میں امن کیلئے عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ ہے،کابل کی صورتحال تشویشناک ہے ، طالبان افغانستان میں اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے ،افغان مندوب نے کہاکہ لاکھوں افغان شہریوں کو ایک نامعلوم مستقبل کا سامنا ہے ،ہم اسلامی امارات کے قیام کو قبول نہیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمسائے میں امن چاہتا ہے : قومی سلامتی کمیٹی