کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوں۔ طالبان۔عوام تعاون کریں ۔گورنر قندھار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طالبان کے میڈیا ترجمان سہیل شاہین نے طالبان کو دوبارہ ہدایت کی ہے کہ کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے طالبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی کی جان، مال، عزت کو نقصان نہ پہنچے۔
ادھرافغانستان کے موجودہ حالات پر سابق گورنر قندھار گل آغا شیر زئی نے کہاہے کہ افغان عوام سے مطالبہ ہے کہ امارات اسلامی طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، قیام امن کے لئے طالبان مجاہدین کے ساتھ کردار ادا کرینگے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق گورنر قندھار گل آغا شیر زئی کا افغانستان کی صورتحال پر پیغام سامنے آ گیا جس میں انہوں نے طالبان کو فتوحات پر مبارکباد پیش کی، گل آغا شیر زئی نے افغانستان میں کابل اور دیگر صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا کہ امارات اسلامی طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، میں اپنے گھر افغانستان میں ہوں اور افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے صدارتی محل پر اپنے قبضے کی تصدیق کی تھی ، تاہم کابل میں صدارتی محل کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ افغان دارالحکومت سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔گرل فرینڈ کا ٹرسٹ ٹیسٹ لینے کیلئے بوا ئے فرینڈ کا خو فنا ک اقدا م ۔۔ویڈیو وا ئرل