آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں وفد کی ملاقات 

Aug 16, 2021 | 20:28:PM
آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں وفد کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں جیو سٹرٹیجک صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سعودی فوجی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں جیو سٹرٹیجک صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں افغانستان میں سکیورٹی صورتحال اور تربیتی امور بھی زیرغور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وفد نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تائیدکی،سعودی وفد نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہااورمسلح افواج کی ٹریننگ میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وفد نے یادگارشہداپر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،سعودی چیف آف جنرل سٹاف کو پاک فوج کے دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی گھر میں بغیر اجازت داخل نہ ہوں۔ طالبان۔عوام تعاون کریں ۔گورنر قندھار