(24 نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ پاکستان تمام افغان دھڑوں پر انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتا ہے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروریات کی رپورٹ جلد مکمل کرے،پاکستان تمام افغان دھڑوں پر انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتا ہے،پاکستان طالبان سمیت تمام افغان دھڑوں پر زور دیتا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہاکہ پاکستان کابل میں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے میں بھرپور تعاون کررہا ہے،پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان مسئلہ کیلئے مذاکرات کا مناسب وقت تب تھا جب اتحادی افواج وہاں موجود تھیں ۔
منیر اکرم نے کہاکہ افغانستان کی اہم سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کے نمائندے اسلام آباد میں موجود ہیں ،پاکستان افغان دھڑوں اور طالبان سے رابطے میں ہے تاکہ افغان مسئلے کا پائیدار مذاکراتی حل تلاش کیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کی کامیابیوں کی مثال نہیں ملتی۔ اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی۔ملا برادر